
تاریخ میں 23 ستمبر کا دن جموں و کشمیر کے لسانی نظام میں ایک اہم تبدیلی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ سال 2020 میں اسی دن بھارتی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل-2020 کو منظوری دی تھی۔ اس بل میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں کے طور پر ہندی، انگریزی، اردو، کشمیری اور ڈوگری کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس سے جموں و کشمیر میں انتظامی اور سرکاری کام کاج کے لیے زبانوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ اس بل کے ذریعے پہلی مرتبہ ہندی، کشمیری اور ڈوگری کو جموں و کشمیر کے سرکاری زبانوں کے نظام میں شامل کرنے کا انتظام کیا گیا۔ وہیں، انگریزی اور اردو کو بھی سرکاری زبانوں کے طور پر برقرار رکھا گیا۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کی لسانی اور ثقافتی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم قرار دیا گیا۔ خطے میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے لیے سرکاری کام کاج اور انتظامی عمل میں اپنی زبانوں کے استعمال کا دائرہ بڑھنے کی امید پیدا ہوئی۔
اہم واقعات
1739 - روس اور ترکی کے درمیان بلغراد امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1879 - رچرڈ روڈز نے سننے میں مدد دینے والی ابتدائی مشین بنائی، جسے آڈیو فون کا نام دیا گیا۔
1929 - کم عمری کی شادی کی روک تھام سے متعلق بل (شاردہ قانون) منظور کیا گیا۔
1958 - برطانیہ نے کرسمس جزیرے پر فضائی جوہری تجربہ کیا۔
2000 - سڈنی اولمپک میں امریکہ کی ایتھلیٹ میریون جونز نے 100 میٹر دوڑ میں طلائی ( سونے کا ) تمغہ جیتا۔
2009 - بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) نے بھارتی سیٹلائٹ اوشن سیٹ-2 سمیت سات سیٹلائٹس کو مدار میں قائم کیا۔
2020 - بھارتی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل-2020 کو منظوری دی، جس میں ہندی، انگریزی، اردو، کشمیری اور ڈوگری کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکاری زبان کا درجہ دینے کا انتظام تھا۔
پیدائش
1903 - یوسف مہرعلی، مجاہد آزادی اور سماجی مصلح۔
1908 - رام دھاری سنگھ 'دنکر'، ہندی ادب کے معروف شاعر۔
1935 - پریم چوپڑا، ہندی اور پنجابی فلموں کے اداکار۔
وفات
1863 - راؤ تلا رام، 1857 کی جنگ آزادی کی اہم شخسیت۔
1983 - سرویشور دیال سکسینہ، معروف شاعر اور ادیب۔
1992 - کے وی کے سندرم، بھارت کے دوسرے چیف الیکشن کمشنر۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد