’یہ پریم مول لیا‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز، آیوشمان-شاروری کی کیمسٹری بنی خاص
سورج بڑجاتیہ کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کا پہلا گانا اور ٹائٹل ٹریک ریلیز ہو گیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور شاروری واگھ کی اداکاری سے سجی یہ فلم محبت، شادی، رشتوں اور ہندوستانی ثقافت کے جذبات کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔ یہ ایک خاندانی-رومان
’یہ پریم مول لیا‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز، آیوشمان-شاروری کی کیمسٹری بنی خاص


سورج بڑجاتیہ کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کا پہلا گانا اور ٹائٹل ٹریک ریلیز ہو گیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور شاروری واگھ کی اداکاری سے سجی یہ فلم محبت، شادی، رشتوں اور ہندوستانی ثقافت کے جذبات کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔ یہ ایک خاندانی-رومانوی کہانی ہے۔ راج شری پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کو حال ہی میں ممبئی کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لانچ کیا گیا۔

ٹائٹل ٹریک کو شریا گھوشال اور نہال تورو نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کی موسیقی ہِمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کےنغمہ نگار کمار ہیں۔ گانے کی لانچنگ کے موقع پر ہِمیش ریشمیا نے لائیو پرفارمنس بھی دی۔ گانے میں محبت اور رشتوں کے جذبات کے ساتھ خاندانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں آیوشمان کھرانہ اور شاروری شادی کی تقریبات کے درمیان نظر آتے ہیں۔ خاندانی جشن اور رشتوں کی گرمجوشی سے بھرپور یہ گانا راج شری پروڈکشنز کی فیملی فلموں کی شناخت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ فلم میں انوپم کھیر، سپریا پاٹھک اور ستیش شاہ جیسے آزمودہ اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’یہ پریم مول لیا‘ کی ہدایت کاری سورج بڑجاتیہ نے کی ہے۔ فلم کے ذریعے وہ ایک بار پھر محبت، خاندان اور ہندوستانی روایات سے جڑی کہانی ناظرین کے سامنے لے کر آ رہے ہیں۔ فلم 27 نومبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande