رکن پارلیمنٹ سنجے جادھو نے منوج جارنگے سے ملاقات کی
اورنگ آباد، 21 ستمبر (ہ س)۔ رکن پارلیمنٹ سنجے جادھو نے اورنگ آباد کے گلیکسی اسپتال میں منوج جارنگے پاٹل سے ملاقات کی اور ان کی طبیعت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو سیاسی اور سماجی حلقوں میں اہم قرار دیا جا
MP Sanjay Jadhav Meets Manoj Jarange


اورنگ آباد، 21 ستمبر (ہ س)۔ رکن پارلیمنٹ سنجے جادھو نے اورنگ آباد کے گلیکسی اسپتال میں منوج جارنگے پاٹل سے ملاقات کی اور ان کی طبیعت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو سیاسی اور سماجی حلقوں میں اہم قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ کچھ دن قبل منوج جارنگے پاٹل کی بھوک ہڑتال جاری رہنے کے دوران سنجے جادھو نے پربھنی میں ایک جلسہ منعقد کیا تھا۔اس وقت منوج جارنگے پاٹل نے سنجے جادھو کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس جلسے کی مخالفت کی تھی، تاہم اس کے باوجود جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ اسی پس منظر میں سنجے جادھو کی جانب سے اسپتال پہنچ کر منوج جارنگے پاٹل سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کو دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande