کیرالہ فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش پر پابندی نہیں: مرکز
نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے پیر کو واضح کیا کہ ترواننت پورم میں منعقد ہونے والے کیرالہ کے 18 ویں بین الاقوامی دستاویزی اور مختصر فلم فیسٹیول میں کسی بھی فلم کی نمائش کی اجازت سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ چھ فلمو
فلم


نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے پیر کو واضح کیا کہ ترواننت پورم میں منعقد ہونے والے کیرالہ کے 18 ویں بین الاقوامی دستاویزی اور مختصر فلم فیسٹیول میں کسی بھی فلم کی نمائش کی اجازت سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ چھ فلموں کا تفصیلی خلاصہ طلب کیا گیا ہے، جبکہ کچھ فلموں کو مواد اور نوعیت کے لحاظ سے متعلقہ علاقائی حکام کو جائزے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

وزارت کی وضاحت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ 31 فلموں کی نمائش کی اجازت روک دی گئی ہے۔ تھرور نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو سے مداخلت کی درخواست کی تھی، جس میں اسے اظہار رائے کی آزادی سے جوڑا گیا تھا۔

وزارت نے ایکس پر جاری کردہ وضاحت میں کہا کہ کسی بھی فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ کچھ فلمیں علاقائی حکام کو بھیجی گئی ہیں تاکہ متعلقہ محکموں سے ان کے مواد کے مطابق جائزے حاصل کیے جا سکیں۔ وزارت کے مطابق ان چھ فلموں کے حوالے سے تفصیلی خلاصہ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

کیرالہ کا 18 واں بین الاقوامی دستاویزی اور مختصر فلم فیسٹیول 25 سے 30 ستمبر تک ترواننت پورم میں منعقد ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande