بنگلہ دیش میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 20 جھلسے
ڈھاکہ، 21 ستمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے اشولیا کے جمگورا صنعتی علاقے میں اتوار کی شام ایک کورڈ وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک سلنڈر تقریباً 200 گز
بنگلہ دیش میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 20 جھلسے


ڈھاکہ، 21 ستمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے اشولیا کے جمگورا صنعتی علاقے میں اتوار کی شام ایک کورڈ وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک سلنڈر تقریباً 200 گز دور جا گرا، جس کی زد میں آکر سڑک کنارے ایک دکان کے اندر موجود ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ دھماکوں کے بعد ایک گارمنٹ فیکٹری بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، دھماکوں کے بعد لگی آگ نے شام تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر جمگورا میں موجود پانچ سے چھ گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اشولیا پولیس نے اتوار کی دیر رات بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران رات تقریباً سوا 11 بجے کورڈ وین کے اندر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

متوفین میں ایک 55 سالہ خاتون کی شناخت زینب کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ غازی پور کے کاشیم پور کے رہنے والے محمد علی کی اہلیہ تھیں۔ زینب اپنی بیٹی سنجیدہ اختر سے ملنے آئی تھیں، جو جائے حادثہ سے تقریباً 200 گز دور ایک درزی کی دکان میں کام کرتی ہیں۔زینب دکان کے اندر کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک سلنڈر ٹین کی چھت کو پھاڑتے ہوئے ان کے سر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔موقع پر موجود حکام کے مطابق، حادثہ جمگورا میں پریٹی گروپ سے وابستہ ایک صنعتی علاقے میں پیش آیا۔ ڈی ای پی زیڈ فائر سروس کے ویئر ہاؤس انسپکٹر سومین باروا نے بتایا کہ فیکٹری میں استعمال کے لیے لائے گئے سلنڈروں کو ایک کورڈ وین سے اتارا جا رہا تھا، اسی دوران آگ لگ گئی۔

اشولیا ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کے منتظم ہارون الرشید نے بتایا کہ 26 افراد کو اسپتال لایا گیا۔ ان کے مطابق، زخمیوں میں زیادہ تر فیکٹری کے آس پاس موجود سبزی فروش اور راہ گیر شامل تھے۔ شدید جھلسنے والے دو افراد کو بہتر علاج کے لیے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande