
ماسکو، 20 ستمبر (ہ س)۔
یوکرین نے روس پر رات بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ڈرون داغے، جن میں سیکڑوں ڈرون ماسکو کی سمت بھیجے گئے۔ اسے دارالحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حملے میں ایک آئل ریفائنری اور ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
ماسکو کے علاقے کے گورنر آندرے ووروبیوف نے اتوار کو بتایا کہ ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 74 سالہ ایک شخص اور 44 سالہ ایک خاتون شامل ہیں۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ حملے میں مختلف اقسام کے ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے۔ ان میں یوکرین میں تیار کیے گئے ’فلیمنگو‘ اور ’پیلیکن‘ میزائل بھی شامل تھے۔ ان کے مطابق حملوں کا ہدف تیل اور لاجسٹکس سے متعلق تنصیبات تھیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت کو اقتصادی نقصان پہنچانا ہے۔ ان کے مطابق تیل اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر روسی جنگی مشین پر مالی دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
زیلنسکی نے مزید دعویٰ کیا کہ ہفتہ کو روس کے ایک ڈرون حملے میں خیرسون علاقے میں واقع ایک خانقاہ کو نقصان پہنچا، جس میں مذہبی طبقے سے وابستہ ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ