
نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ ماں کی توہین پر ہنس کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی سیاسی تربیت کا پورے ملک کے سامنے مظاہرہ کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں اور سخت تنقید بھی کی جاسکتی ہے، لیکن کسی کی آنجہانی ماں کے بارے میں غیر مہذب تبصرہ اور اس پر مذاق کی سیاست کو بھارتی معاشرہ کبھی قبول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آنجہانی والدہ کو سیاست میں گھسیٹنا اور ان کے بارے میں توہین آمیز تبصرے پر ہنسنا آخر کس سیاسی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے؟
دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پلیٹ فارم سے دنیا بھر کی ماؤں کا مذاق اڑانا اور اس پر کھلکھلا کر ہنسنا واضح کرتا ہے کہ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے کی کس طرح تربیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں بھارتی ثقافت اور ’ماتری شکتی‘ کا احترام بڑھا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب راہل گاندھی نوجوانوں کے پلیٹ فارم سے ماں کی توہین کو فروغ دے کر اپنی اوچھی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan