’آپ‘ کونسلر کے خلاف احتجاج کے دوران کئی بی جے پی لیڈر حراست میں
نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی کارکن دیپک کو مبینہ طور پر مالی طور پر ہراساں کرکے خودکشی کے لیے مجبور کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو عام آدمی پارٹی ’آپ‘ کے خلاف محاذ کھول دیا۔ دہلی بی جے پی کارکنوں ن
’آپ‘ کونسلر کے خلاف احتجاج کے دوران کئی بی جے پی لیڈر حراست میں


نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی کارکن دیپک کو مبینہ طور پر مالی طور پر ہراساں کرکے خودکشی کے لیے مجبور کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو عام آدمی پارٹی ’آپ‘ کے خلاف محاذ کھول دیا۔

دہلی بی جے پی کارکنوں نے مبینہ طور پر ملزم کونسلر وجے کمار کی فوری گرفتاری اور پارٹی سے اخراج کے مطالبے کو لے کر آپ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

احتجاج کے بعد شمال مغربی دہلی کے رکن پارلیمنٹ یوگیندر چاندولیا سمیت پولیس نے رکن اسمبلی رویندر نیگی، رکن اسمبلی روی کانت اجین وال اور میونسپل کارپوریشن کی کونسلر پرینکا گوتم کو حراست میں لے کر تلک مارگ تھانے منتقل کردیا۔ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande