
مندسور، 20 ستمبر(ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں مہو-نیمچ شاہراہ پرلکھما کھیڑی پھنٹے کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مزدوروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے آنے والے منی ٹرک نے ٹکرماردی۔ ٹکرکے بعد ٹریکٹرٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون اورچھ سالہ بچی کی موت ہو گئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو مندسور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ رات تقریباً 2.30 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ٹریکٹر ٹرالی میں تقریباً 20 مزدوراوران کے بچے سوار تھے۔ تمام افراد ضلع رتلام کے راوٹی علاقے کے ساکن ہیں اور ریلوے ٹھیکیدار کے پاس مزدوری کرتے ہیں۔ مزدوری کے سلسلے میں مندسور آئے تھے اور رات میں مندسور سے اجین کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران لکھما کھیڑی پھنٹے کے قریب پیچھے سے آنے والے منی ٹرک نے ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی ٹرالی الٹ گئی اوراس میں سوارافراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں 45 سالہ بسنتی زوجہ گھیرو، ساکن کلسیا، راوٹی اور 6 سالہ پرینکا دختر نیم چند، ساکن موٹوکا کی موت ہو گئی۔ دونوں کو جائے حادثہ سے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو مندسور ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منی ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔
زخمیوں میں کلپنا (18) دختر ونود، ساکن رانی سنگھ، راوٹی، سویتا (22) زوجہ راہل، ساکن راوٹی، راہل (23) ولد سنجے، نیرو (14) ولد تیر سنگھ، سرپال (15) ولد تیر سنگھ، سدیو (8) ولد ابو لال، چنچل (18) ولد سنجے، سونو (28) زوجہ ابو لال، کشال (4) ولد راہل، لیلا (23) زوجہ راہل، آشا (5) دختر راہل، گوپال (18) ولد نانا لال، منیش (19) ولد سنجے، پوجا (10) دختر نیم چند، کرن (7) ولد نیم چند، پپوڑی بائی (30) زوجہ نیم چند، شنکر (35) ولد گامیا، ساکن مورٹوکا، ٹریکٹر ڈرائیور شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن