فریدکوٹ میں 47 کلو ہیروئن، 3 پستول برآمد، چار کارندے گرفتار
چنڈی گڑھ، 20 ستمبر (ہ س)۔ فریدکوٹ پولیس نے سرحد پار ہیروئن اسمگلنگ نیٹ ورک کے چار کارندوں کے قبضے سے 47.3 کلوگرام ہیروئن، تین .30 بور پستولوں سمیت تین میگزین اور 15 زندہ کارتوس برآمد کرکے اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پو
فریدکوٹ میں 47 کلو ہیروئن، 3 پستول برآمد، چار کارندے گرفتار


چنڈی گڑھ، 20 ستمبر (ہ س)۔ فریدکوٹ پولیس نے سرحد پار ہیروئن اسمگلنگ نیٹ ورک کے چار کارندوں کے قبضے سے 47.3 کلوگرام ہیروئن، تین .30 بور پستولوں سمیت تین میگزین اور 15 زندہ کارتوس برآمد کرکے اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے اتوار کو بتایا کہ فیروزپور کے رہنے والے انکش، منگل سنگھ، سچن عرف سنجو اور انمول سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد کرنے کے علاوہ پولیس ٹیموں نے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی ان کی دو کاریں بھی ضبط کر لی ہیں۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے اور اس کے آگے اور پیچھے کے روابط قائم کرنے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گربنس سنگھ بینس نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہونے والے بابا فرید آمدی تہوار کے پیش نظر کی گئی خصوصی ناکہ بندی کے دوران سی آئی اے فریدکوٹ کی ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایک ہونڈا سٹی کار کو روکا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے 47.3 کلوگرام ہیروئن کی بڑی کھیپ کے ساتھ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ فاضلکا اور فیروزپور اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائی گئی ہیروئن اور ہتھیاروں کی کھیپیں حاصل کرکے ریاست میں آگے سپلائی کرتا تھا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande