نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کانگریس کو عوامی مسائل اٹھانے سے نہیں روکے گا: طارق قرہ
سرینگر، 20 ستمبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے اتوار کو کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) کے ساتھ اتحاد کے باوجود کانگریس اسمبلی میں عوام کے جائز خدشات کو اٹھانا جاری رکھے گی۔ تفصیلات کے
نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کانگریس کو عوامی مسائل اٹھانے سے نہیں روکے گا: طارق قرہ


سرینگر، 20 ستمبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے اتوار کو کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) کے ساتھ اتحاد کے باوجود کانگریس اسمبلی میں عوام کے جائز خدشات کو اٹھانا جاری رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق، اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل کانگریس قانون سازوں کے اجلاس کے بعد سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے قرہ نے کہا، ہم نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد میں ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم عوامی مسائل نہیں اٹھائیں گے۔ ہم جائز خدشات کو اٹھائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان پر جلد کارروائی ہو۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا مقصد سوالات اٹھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام سے متعلق مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے، قطع نظر اس کے کہ یہ مسائل حکمران جماعت کے ارکان نے اٹھائے ہوں یا اپوزیشن کے۔انہوں نے کہا، اسمبلی کا مقصد یہ ہے کہ کام جلد از جلد ہو۔ اس کے لیے ہر کوئی سوال اٹھاتا ہے، چاہے وہ حکمران جماعت سے ہو یا اپوزیشن جماعت سے۔ کانگریس صدر نے بتایا کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔'وندے ماترم' اور 'یو پی آئی جیسے معاملات پر این سی کے ساتھ کانگریس کے حالیہ اختلافات کے بارے میں پوچھے جانے پر قرہ نے کہا کہ پارٹی کے موقف کو این سی کے ساتھ اس کے اتحاد کے وسیع تر تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا، آپ اسے بہت محدود نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم اتحاد میں ہیں اور ہمارا موقف اصولی ہے۔ ہم نے وسیع تر تناظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس اتحاد کو ایک اصولی موقف کے طور پر اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد کانگریس کو عوام سے متعلق مسائل اٹھانے سے نہیں روکے گا۔ اتحاد میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم عوامی مسائل نہیں اٹھائیں گے۔ اتحاد میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لوگوں کے جائز مطالبات پر بات نہیں کریں گے۔ لہذا، ان دونوں باتوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande