راجستھان میں کاروباری نے بیوی اور بیٹی کے ساتھ کھایازہر ، تینوں کی موت
اجمیر، 20 ستمبر (ہ س)۔ گڑھی مالیان علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک فرنیچر کاروباری نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زہر کھا لیا۔ واقعے میں کاروباری اشوک شرما (59)، ان کی اہلیہ اندرا اور بیٹی دیکشا کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جبکہ ان کا بی
راجستھان میںکاروباری نے بیوی اور بیٹی کے ساتھ کھایازہر ، تینوں کی موت


اجمیر، 20 ستمبر (ہ س)۔

گڑھی مالیان علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک فرنیچر کاروباری نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زہر کھا لیا۔ واقعے میں کاروباری اشوک شرما (59)، ان کی اہلیہ اندرا اور بیٹی دیکشا کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جبکہ ان کا بیٹا گورو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پڑوسیوں نے گورو کی جانب سے بھی خودکشی کی کوشش کا دعویٰ کیا ہے، تاہم پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل اشوک شرما نے پھولیرہ کے رہنے والے اپنے بھانجے نرمل کو فون کیا تھا۔ فون پر انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ ’’اب بات نہیں ہوگی‘‘ اور اس کے بعد فون کاٹ دیا۔ نرمل کی اہلیہ نے اسے اس بارے میں بتایا۔ تشویش کے باعث نرمل نے اشوک کے پڑوسی کو فون کرکے فوری طور پر گھر جانے کو کہا۔ پڑوسی وہاں پہنچے تو اشوک، ان کی اہلیہ اور بیٹی کی حالت انتہائی خراب تھی۔

پڑوسیوں کے مطابق گھر کے دوسرے کمرے میں گورو بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ اس کے بعد چاروں کو رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے جے ایل این اسپتال پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران اشوک نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ اندرا اور بیٹی دیکشا کی بھی موت ہوگئی۔ گورو کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ گورو اپنی اہلیہ کے ساتھ جے پور میں رہتا تھا اور اس نے ٹریڈنگ کا کاروبار شروع کیا تھا۔ اس کاروبار کے لیے اس نے کئی لوگوں سے رقم لی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق اس پر دو کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ چند روز قبل گورو کی اہلیہ کو بھی قرض کے بارے میں معلوم ہوا تھا، جس کے بعد وہ اپنے میکے چلی گئی تھی۔ تاہم قرض کی اصل صورتحال اور واقعے سے اس کے تعلق کا پتہ پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی چل سکے گا۔اجتماعی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے بھی جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔پولیس خاندان کے افراد اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تھانہ انچارج اوم پرکاش نے کہا کہ واقعے کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔اہل خانہ نے تینوں متوفیوں کی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے سے پورا علاقہ صدمے میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande