دو معصوم بیٹوں کو زہر دینے کے بعد ماں نے بھی کیڑے مار دوا پی لی
کشن گنج، 20 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کشن گنج ضلع کے کوچادھامن تھانہ علاقے کے پٹھان ٹولہ، بوڑھی ماری گاؤں میں خاندانی تنازعہ کے بعد ایک خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بیٹوں کو زہر دینے اور اس کے بعد خود بھی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش
دو معصوم بیٹوں کو زہر دینے کے بعد ماں نے بھی کیڑے مار دوا پی لی


کشن گنج، 20 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کشن گنج ضلع کے کوچادھامن تھانہ علاقے کے پٹھان ٹولہ، بوڑھی ماری گاؤں میں خاندانی تنازعہ کے بعد ایک خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بیٹوں کو زہر دینے اور اس کے بعد خود بھی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔واقعے کے بعد گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔ اہل خانہ نے تینوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر صدر اسپتال کشن گنج میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

معلومات کے مطابق بوڑھی ماری گاؤں کی رہنے والی 22 سالہ فرحت جان، زوجہ ذاکر، کا کسی خاندانی معاملے پر تنازعہ ہوا تھا۔ الزام ہے کہ تنازع کے بعد خاتون نے اپنے 10 سالہ بیٹے فیضان اور 7 سالہ بیٹے فیضال کو زہر دے دیا۔ اس کے بعد اس نے خود بھی کیڑے مار دوا پی لی۔ کچھ دیر بعد تینوں کی طبیعت بگڑنے پر اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع ہوئی۔اس کے بعد انہیں فوری طور پر صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کا علاج شروع کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد دونوں بچوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، جبکہ خاتون فرحت جان کی حالت اب بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ واقعے کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ نے اس سلسلے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے۔

گاؤں میں واقعے کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق فی الحال اس معاملے میں کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ شکایت ملنے کے بعد واقعے کی وجوہات اور حالات کی جانچ کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande