سریتا وہار سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، تین زخمی
نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کے سریتا وہار علاقے میں اتوار کی علی الصبح تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے ملازمین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر
سریتا وہار سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، تین زخمی


نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کے سریتا وہار علاقے میں اتوار کی علی الصبح تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے ملازمین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر چھوڑ کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 3:20 بجے روڈ نمبر 13 پر پیش آیا۔ نوئیڈا کی جانب سے آنے والا ڈمپر سڑک پر کھڑی کرین اور آٹو سے جا ٹکرایا۔ اس وقت آٹو میں سیف سٹی پروجیکٹ کے ملازمین موجود تھے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا کام جاری تھا۔

حادثے میں سنگم وہار کے رہنے والے امیش (23) اور پروین (35) کے علاوہ کمپنی کے ایچ آر منیجر سورج (34) کی موت ہوگئی۔ زخمیوں میں سنگم وہار کے آکاش (20) اور انوپ (26) جبکہ روہنی کے کھیَم سنگھ (40) شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے وقت سنگم وہار کا رہنے والا سدھیر محفوظ رہا۔

پولیس نے ڈمپر قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ڈرائیور کی شناخت اور حادثے کی مکمل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande