
کانکیر، 20 ستمبر (ہ س)۔
ضلع کے بھانوپرتاپ پور میں گزشتہ رات اور آج اتوار کی صبح پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں 14 مویشی ہلاک ہو گئے۔
پہلا حادثہ بھیساکنہار کے قریب پیش آیا، جہاں ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت 10 مویشی ٹرین کی زد میں آ گئے۔ وہیں دوسرا حادثہ اتوار کی صبح 5 بجے بھانوپرتاپ پور کے مرکزی چوک پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار نامعلوم ٹرک نے چار مویشیوں کو کچل دیا۔
دونوں واقعات کے بعد علاقے میں مویشیوں کی حفاظت اور سڑکوں و ریلوے ٹریک کے آس پاس ان کی نقل و حرکت کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھیساکنہار کے قریب گزشتہ رات ریلوے ٹریک پر مویشیوں کا ایک ریوڑ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثے میں 10 مویشی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مویشی مقامی مویشی پالک رمیش اوئیکے کے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھانوپرتاپ پور کے ایس ڈی ایم گنگادھر واہلے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر اور ملازمین بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور تمام مردہ مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مویشی پالک کو ضابطے کے مطابق معاوضہ دلانے کی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
وہیں دوسرا حادثہ آج اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے بھانوپرتاپ پور کے مرکزی چوک پر پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم ٹرک کی زد میں آنے سے چار مویشی ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
مویشی پالک رمیش اوئیکے کا کہنا ہے کہ گاو¿ں کے قریب ریلوے ٹریک کے دونوں جانب ایک طویل موڑ ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اس موڑ کی وجہ سے کئی بار ٹرین اچانک نظر آتی ہے۔ ٹرین ڈرائیوروں کی جانب سے ہارن نہ بجانے کے سبب آس پاس چر رہے مویشیوں اور مویشی پالکوں کو ٹرین کے آنے کا بروقت پتہ نہیں چل پاتا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ