
”مسافر کیفے“ میں اپنی اداکاری سے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے والی اداکارہ ویدیکا پنٹو اب اداکار لکشیہ کے ساتھ ایک نئی فلم میں نظر آئیں گی۔ دونوں پہلی بار فلمساز پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ایک ساتھ اسکرین کا اشتراک کریں گے۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ی ہ کہانی روایتی رومانس سے مختلف ہوگی، جس میں محبت کو نفسیاتی پہلوو¿ں اور غیر متوقع ٹوسٹ کاامتزاج رکھا گیا ہے۔ ویدیکا اس پروجیکٹ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
راکھ سے اپنی الگ پہچان بنانے والے پروسیت رائے ایک بار پھر شائقین کے سامنے کہانی سنانے کا اپنا منفرد انداز پیش کرنے کی تیاری میں ہیں۔ اپنی آنے والی فلم میں لکشیہ ایک ایسے کردار میں ہوں گے،جس میں کئی پرتیں ہوں گی اور جو کہانی کے ساتھ مسلسل نئے رنگ دکھائے گا۔ لکشیہ اس سے قبل ”کِل“،”چاند میرا دل“ اور ”دی با۔۔ٹرڈز آف بالی ووڈ“ جیسے متنوع پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کی مہارت اور استعداد کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ لہٰذا، اس فلم میں ان کا نیا اور غیر متوقع انداز نظر آنے کی امید ہے۔
پروسیت رائے کی اس انٹائٹلڈفلم میں لکشیہ اور ویدیکا پنٹو کی فریش جوڑی کہانی کے مرکز میں ہوگی۔ اس فلم میں نفسیاتی ڈرامے کے ساتھ رومانس کو جوڑے جانے کی بات سامنے آئی ہے، جس سے اس کہانی کے بارے میں تجسس بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ، فلم کی کہانی، دیگر اداکاروں اور ریلیز سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ فلم کے آفیشل ٹائٹل اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے، لیکن لکشیہ اور ویدیکا کی نئی جوڑی کے ساتھ پروسیت رائے کا کہانی سنانے کا منفرد انداز اس پروجیکٹ کو خاص بنا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد