
نوئیڈا، 2 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے تھانہ بادل پور علاقے کی ایک کالونی میں چھت سے گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سسرال والے جہیز میں 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر خاتون کو چھت سے دھکا دے دیا۔
تھانہ بادل پور کے انچارج وجے گپتا نے بتایا کہ ضلع بلند شہر کے رہنے والے چندر پرکاش نے اپنی بیٹی رچنا کی شادی ایک سال پہلے بادل پور کوتوالی علاقے کی دوارکا سٹی کالونی میں رہنے والے آکاش سے کی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ شادی کے وقت سے ہی سسرال والے جہیز میں 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرال والوں نے منگل کی رات رچنا کو چھت سے دھکا دے دیا۔ حادثے میں رچنا کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے اس معاملے میں پولیس سے شکایت کی ہے۔ بادل پور کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن