ودیوت جاموال کی ’اسٹریٹ فائٹر‘ کا ٹریلر سامنے آیا، زبردست ایکشن کی جھلک
بالی ووڈ اور ساؤتھ سنیما میں اپنےدمدار ایکشن اور اداکاری سے ایک منفرد شناخت بنانے والے اداکار ودیوت جموال اب ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ ان کی ڈیبیو(پہلی) فلم ’اسٹریٹ فائٹر‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔پیراماونٹ پکچرز انڈیاکے ذریعہ ج
The-trailer-Vidyut-Jammwals-Street-Fighter-out


بالی ووڈ اور ساؤتھ سنیما میں اپنےدمدار ایکشن اور اداکاری سے ایک منفرد شناخت بنانے والے اداکار ودیوت جموال اب ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ ان کی ڈیبیو(پہلی) فلم ’اسٹریٹ فائٹر‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔پیراماونٹ پکچرز انڈیاکے ذریعہ جاری کئے گئے اس ٹریلر میں زبردست ایکشن اور مارشل آرٹس کی جھلک نظر آتی ہے۔ فلم کا پہلا ٹریلر اپریل میں جاری کیا گیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری کیتاو سکورائی نے کی ہیں جب کہ اس میں نووا سینٹینو، جیسن موموا، رومن ریز اور اینڈریو کوجی جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

کیپ کام کے مقبول ویڈیو گیم پر مبنی ”اسٹریٹ فائٹر“ 1993 میں ترتیب دی گئی ہے۔ فلم میں ودیوت جموال یوگا گرو ”دھلسیم“ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ کہانی دو بچھڑے ہوئے مارشل آرٹس دوستوں، ریو اور کین کے گرد گھومتی ہے، جن کا کردار اینڈریو کوجی اور نووا سینٹینو نے ادا کیا ہے۔ وہ ایک خطرناک ورلڈ واریئر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ دنیا کے بہترین اور خطرناک فائٹرز سے ہوتا ہے۔

ٹریلر میں ودیوت جموال کا کردار بھی خاص انداز میں نظر آرہا ہے۔ ان کے علاوہ جیسن موموا اور رومن رینز جیسے اداکار بھی فلم میں زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ ٹریلر میں مارشل آرٹس، خطرناک مقابلوں اور بڑے پیمانے پر فلمائے گئے ایکشن سیکوئنس کی جھلک ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گی۔ ودیوت کے مداح ان کے ہالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ ’اسٹریٹ فائٹر‘ 16 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande