یو ایس اوپن: 40 ویں سالگرہ پر مونفلس نے شاندار جیت درج کی، کوبولی اور فرٹز بھی دوسرے راونڈ میں پہنچے
نیویارک، 2 ستمبر (ہ س)۔ فرانس کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس نے اپنے 40ویں یوم پیدائش پر شاندار واپسی کرتے ہوئے منگل کو یو ایس اوپن کے دوسرے دور میں جگہ بنا لی۔ بارش سے متاثرہ اور سنسنی خیز مقابلوں سے بھرے دن میں مونفلس کے علاوہ فلاویو کوبولی
فرانس کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس


نیویارک، 2 ستمبر (ہ س)۔ فرانس کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس نے اپنے 40ویں یوم پیدائش پر شاندار واپسی کرتے ہوئے منگل کو یو ایس اوپن کے دوسرے دور میں جگہ بنا لی۔ بارش سے متاثرہ اور سنسنی خیز مقابلوں سے بھرے دن میں مونفلس کے علاوہ فلاویو کوبولی اور ٹیلر فرٹز نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے راونڈ میں رسائی حاصل کی۔

مونفلس نے ایڈولفو ڈینیئل والیہو کو

6-2 ، 1-6، 2-6، 0-6 سے ہرایا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ان کی الوداعی گرینڈ سلیم مہم جاری ہے۔ ابتدا میں پچھڑنے کے بعد مونفلس نے عمدہ واپسی کی اور لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے زبردست داد و تحسین حاصل کی۔

مونفلس فلشنگ میڈوز میں مین ڈرا کا سنگلز مقابلہ جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1992 میں اپنی 40 ویں سالگرہ پر فتح حاصل کرنے والے جمی کونرز کے کارنامے کی برابری کر لی۔

کورٹ پر کیک تو نہیں آیا، لیکن میچ کے بعد شائقین نے مونفلس کے لیے سالگرہ کا گیت گایا۔

میچ کے بعد مونفلس نے کہا، ’’اپنی 40 ویں سالگرہ پر کھیلنا میرے لیے بے حد خاص تھا۔ آپ سب نے اسے ناقابلِ یقین بنا دیا۔ ماحول شاندار تھا اور میں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔‘‘

پانچویں سیڈ یافتہ اٹلی کے فلاویو کوبولی نے ارجنٹینا کے فرانسسکو کومیسانا کے خلاف دو سیٹ سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی۔ کوبولی نے 4 گھنٹے 13 منٹ تک جاری رہنے والے طویل ترین مقابلے میں 6-3، 6-2، 3-6، 4-6، 4-6 سے فتح درج کی۔

یہ پہلا موقع تھا جب کوبولی نے اپنے کیریئر میں دو سیٹ سے پچھڑنے کے بعد کوئی مقابلہ جیتا ہو۔ فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے ابتدائی بریک گنوانے کے بعد واپسی کی، پھر 4-5 کی برتری حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے شاندار فور ہینڈ والی کے ساتھ مقابلے کا اختتام کیا۔

کوبولی نے کہا، ’’گرینڈ سلیم میں مقابلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ آپ کو آخری پوائنٹ تک جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔‘‘

امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے اپنے ہی ہم وطن ڈارون بلانچ کو 3-6، 2-6، 4-6 سے ہرا کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ 2024 کے رنر اپ فرٹز نے 18 سالہ وائلڈ کارڈ کھلاڑی کے خلاف 14 ایس لگائے۔

فرٹز کا اب دوسرے راونڈ میں اٹلی کے ماتیا بیلوچی سے سامنا ہوگا۔ انہوں نے میچ کا اختتام ایک ایسی سروس کے ساتھ کیا جسے بلانچ واپس نہ بھیج سکے۔

فرٹز، فرانسس ٹیافو اور بین شیلٹن کے سامنے امریکی مردانہ ٹینس کے 23 سالہ گرینڈ سلیم خطاب کے قحط کو ختم کرنے کا چیلنج ہے۔

فرٹز نے کہا کہ صف اول کے امریکی کھلاڑی ہونے کے ناطے ان سے کافی امیدیں وابستہ رہتی ہیں اور ایسی صورت میں دباو محسوس کرنا فطری ہے۔ انہوں نے بین شیلٹن کی ابتدائی مشکلات کے بعد واپسی کو بھی حوصلہ افزا قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande