
نئی دہلی، 2 ستمبر(ہ س)۔شیئر مارکیٹ میں عالمی دباؤ کے باوجود آٹو ریفنش مارکیٹ کے لیے آٹوموٹیو اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچرر سُومیکس انجینئرنگ لمیٹڈ نے آج مضبوط انٹری کی۔ آئی پی او میں 101 روپے پر جاری کیے گئے کمپنی کے شیئر این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 9.90 فیصد پریمیم کے ساتھ 111 روپے پر لسٹ ہوئے۔لسٹنگ کے بعد شیئر کی قیمت بڑھ کر 116 روپے تک پہنچ گئی، تاہم منافع وصولی کے باعث بعد میں کچھ کمی آئی۔ دوپہر ایک بجے تک شیئر 114 روپے پر کاروبار کر رہا تھا۔ اس طرح آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 13 روپے یعنی 12.87 فیصد کا فائدہ ہوا۔
53.40 کروڑ روپے کا یہ آئی پی او 25 سے 28 اگست تک سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کے باعث یہ مجموعی طور پر 162.94 گنا سبسکرائب ہوا۔ کیو آئی بی حصہ 121.28 گنا، این آئی آئی حصہ 270.70 گنا اور ریٹیل حصہ 158.98 گنا سبسکرائب ہوا۔
آئی پی او میں 10 روپے کی فیس ویلیو والے 52,87,200 شیئر جاری کیے گئے۔ ان میں 42,91,200 نئے شیئر اور 9,96,000 شیئر آفر فار سیل کے ذریعے فروخت کیے گئے۔ نئے شیئروں سے حاصل رقم کا استعمال راجستھان اور ہریانہ میں نئی مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے، ورکنگ کیپیٹل اور دیگر کارپوریٹ ضروریات پوری کرنے میں کیا جائے گا۔سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈی آر ایچ پی کے مطابق کمپنی کا خالص منافع مالی سال 2023-24 میں 7.43 کروڑ روپے تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 9.98 کروڑ اور 2025-26 میں 12.76 کروڑ روپے ہو گیا۔
اسی طرح کمپنی کی آمدنی 2023-24 میں 131.54 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2024-25 میں 147.18 کروڑ اور 2025-26 میں 148.34 کروڑ روپے ہو گئی۔
تاہم، اس دوران کمپنی کا قرض بھی بڑھا۔ مالی سال 2023-24 میں 6.43 کروڑ روپے کا قرض 2024-25 میں بڑھ کر 7.75 کروڑ اور 2025-26 میں 13.06 کروڑ روپے ہو گیا۔کمپنی کی نیٹ ورتھ 38.86 کروڑ روپے سے بڑھ کر 48.84 کروڑ اور پھر 61.60 کروڑ روپے ہو گئی۔ ریزرو اور سرپلس بھی 36.77 کروڑ سے بڑھ کر 46.75 کروڑ اور 2025-26 میں 46.88 کروڑ روپے رہا۔
کمپنی کاای بی آئی ٹی ڈی اے بھی مسلسل بڑھا۔ یہ 2023-24 میں 11.63 کروڑ روپے، 2024-25 میں 15.03 کروڑ روپے اور 2025-26 میں بڑھ کر 19.08 کروڑ روپے ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan