
اننت ناگ پولیس نے دو مشتبہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ایف اآئی آر درج گشت کے دوران چرس برآمد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درجسرینگر 2 ستمبر: (ہ س)۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، اننت ناگ کے میرگنڈ علاقے میں معمول کی گشت کارروائی کے دوران مبینہ طور پر منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک ٹیم رحمت عالم مسجد میرگنڈ کے قریب معمول کی گشت کررہی تھی کہ اہلکاروں نے دو افراد کو روکا اور حراست میں لے لیا۔
گرفتار کیے گئے دو افراد کی شناخت عزیر اشرف وانی ولد محمد اشرف وانی اور مجتبیٰ مہراج ولد مہراج احمد بٹ ساکنہ سرنال، اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ دوران چیکنگ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے۔ برآمدگی کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 291/2026 پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 8/20 اور 29 کے تحت درج کی گئی ہے۔ممنوعہ مواد کے ماخذ کا پتہ لگانے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا ملزمان منشیات کی تقسیم کے وسیع نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے، اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کی لعنت پر قابو پانے اور ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور تقسیم کو روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir