
دنیا کے قدیم ترین ٹیم کھیلوں میں شامل پولو کی تاریخ دو ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ تاہم جدید پولو کی تاریخ میں 3 ستمبر 1875 کی تاریخ انتہائی اہم ہے۔ اسی دن ارجنٹینا میں منعقدہ ارجنٹائن اوپن پولو ٹورنامنٹ کے دوران وہ مقابلہ کھیلا گیا، جسے دنیا کا پہلا باضابطہ پولو میچ تصور کیا جاتا ہے۔
پولو کی ابتدا کے حوالے سے ہندوستان کی تاریخ بھی انتہائی مالا مال ہے۔ جدید پولو کو ہندوستان میں مقبول بنانے کا سہرا مغلوں کے سر جاتا ہے۔ اسکے علاوہ انگریزوں کی ہندوستان آمد سے بہت پہلے ہی منی پور میں ’ساگو کانگ جئی‘ نامی روایتی کھیل کھیلا جاتا تھا، جسے جدید پولو کی ابتدائی شکل تصور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منی پور کو پولو کی جائے پیدائش بھی کہا جاتا ہے۔
1892 میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کا قیام ہندوستان میں اس کھیل کی منظم ترقی کی سمت ایک اہم قدم تھا۔ اس دور میں جے پور، بھوپال، الور، بیکانیر اور حیدرآباد جیسی ریاستوں کی اپنی مضبوط پولو ٹیمیں ہوا کرتی تھیں۔
آزادی کے بعد بھی ہندوستان میں پولو کی مقبولیت برقرار رہی۔ ہندوستانی پولو نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ 1957 میں ہندوستانی پولو ٹیم نے فرانس میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ کا خطاب جیت کر ملک کا وقار بڑھایا۔
اہم واقعات
1833 - امریکہ میں پہلا کامیاب اخبار ’نیویارک سن‘ بینجمن ایچ ڈے نے شروع کیا تھا۔
1875 - ارجنٹینا میں پولو کا پہلا سرکاری میچ کھیلا گیا تھا۔
1918 - قدیم اسلامی شہر دمشق پر برطانوی فوج کا قبضہ ہو گیا۔
1921 - بیلجیم میں کمیونسٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1950 - ایمیلیو نینو فاریانا پہلے فارمولا-1 عالمی چیمپئن بنے۔
1971 - قطر ایک آزاد ملک بنا۔
1984 - جنوبی افریقہ نے آئین کو اختیار کیا۔
1998 - نیلسن منڈیلا کی جانب سے غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔
2006 - یورپ کا پہلا تین سالہ چاند مشن اختتام پذیر ہوا۔
2009 - آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی. ایس. ریڈی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو گئی۔
2013 - مائیکروسافٹ نے نوکیا کمپنی کو خرید لیا۔
2015 - آسٹریلیا میں کرس نامی ایک بھیڑ سے 40 کلو اون حاصل کی گئی۔ یہ ایک بھیڑ سے ایک ہی مرتبہ میں سب سے زیادہ اون نکالنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
2020 - ہندوستان اور روس کے درمیان جدید ترین اے کے-203 رائفلیں ہندوستان میں تیار کرنے کے لیے ایک بڑے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔
پیدائش
1617 - روشن آرا بیگم - ممتاز محل (نورجہاں) کی بیٹی۔
1905 - کملا پتی ترپاٹھی - ہندوستانی سیاست دان، مصنف، صحافی اور مجاہد آزادی تھے۔
1923 - کشور مہاراج - معروف طبلہ نواز۔
1926 - اتم کمار - ہندوستانی سنیما میں ہندی اور بنگالی فلموں کے معروف اداکار۔
1940 - پیارے لال - ہندی سنیما کی معروف موسیقار جوڑی لکشمی کانت-پیارے لال میں سے ایک۔
1957 - جگّی واسودیو - بھارت کے مشہور یوگی۔
1971 - کرن دیسائی - ہندوستانی نژاد انگریزی ناول نگار ہیں۔
1976 - وویک اوبرائے - ہندوستانی اداکار۔
1992 - ساکشی ملک - ہندوستان کی معروف خاتون پہلوان۔
انتقال
1634 - ایڈورڈ کوک - معروف انگریزی ماہر قانون اور سیاست دان۔
1658 - اولیور کروم ویل - انگلینڈ کے فوجی اور سیاسی رہنما۔
1962 - ای. ای. کمنگز - معروف امریکی شاعر اور فن کار۔
1991 - فرینک کاپرا - اطالوی نژاد امریکی فلم ڈائریکٹر۔
2005 - ولیم رینکوسٹ - امریکی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس۔
2012 - مائیکل کلارک ڈنکن - ہالی ووڈ کے معروف اداکار (’دی گرین مائل‘ کی وجہ سے مشہور)۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد