
اکشے کمار کی انتہائی متوقع سائنس فکشن ایکشن تھریلر ’سموک‘ کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ چند روز قبل اعلان کردہ اس فلم کی شوٹنگ اس وقت برطانیہ میں جاری ہے۔ وپل امرت لال شاہ کے پروڈکشن اور کنشک ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سموک‘ کو ہندوستان کی پہلی ایلین تھریلر قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں اکشے کمار کے اپوزٹ خاتون کردار کے لئے بنگالی اداکارہ رکمنی میتر سے بات چیت چل رہی ہے۔ اگر بات طے پا جاتی ہے تو یہ رکمنی کا بالی ووڈ میں ڈیبیو ہوگا اور وہ پہلی بار اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
رپورٹس کے مطابق، رکمنی کو فلم میں اہم کردار میں کاسٹ کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ فلم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہے اور اکشے کمار کے کردار کے مطابق ہے۔ پروڈیوسر ایک ایسی اداکارہ کی تلاش میں تھے جس میں مضبوط اداکاری کے ساتھ ساتھ اسکرین پر متاثر کن موجودگی درج کرنے کی صلاحیت بھی ہو۔ بنگالی سنیما میں اپنی پہچان بنا چکی رکمنی کے لیے یہ پروجیکٹ ہندی فلم انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر قدم رکھنے کا موقع ہوگا۔
اشین اے شاہ کے کو-پروڈیوس میں بننے والی فلم ”سموک“ کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے اور اسے 2027 میں پورے ہندوستان میں سنیماگھروں میں ریلیز کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ فلم تقریباً 13 سال بعد اکشے کمار اور وپل امرت لال شاہ کی واپسی بھی ہوگی۔ دونوں نے اس سے قبل 2014 کی فلم ”ہولی ڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فلم کو ہالی ووڈ سطح کا لک دینے کے لئے آسکر کے لیے نامزد کریئچر ایفیکٹس ڈیزائنر ایلک گیلس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اب، رکمنی کی ممکنہ انٹری نے اس سائنس فکشن فلم کو لے کر جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد