وزیر اعظم نے شبھاشت شیئر کرتے ہوئے انسان کی اعلیٰ ظرفی اور خیر خواہی پر زور دیا
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک شبھاشت شیئر کیا ہے جس کا مفہوم ہے: اعلیٰ ظرف انسان کی زندگی فلاحِ انسانیت اور خیر خواہی کے لیے ہی وقف ہوتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر سنسکرت کا اشل
وزیر اعظم نریندر مودی۔ فائل فوٹو


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک شبھاشت شیئر کیا ہے جس کا مفہوم ہے: اعلیٰ ظرف انسان کی زندگی فلاحِ انسانیت اور خیر خواہی کے لیے ہی وقف ہوتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر سنسکرت کا اشلوک شیئر کیا جس کا مفہوم ہے کہ انسان کی روحانی خوشحالی ہی حقیقی خوشحالی ہے اور دوسروں کا سہارا بننا ہی اصل عظمت ہے۔ جس طرح ریگستان میں سایہ اور زندگی نایاب نعمت ہوتے ہیں، ویسے ہی اعلیٰ ظرف انسان کی زندگی فلاحِ انسانیت اور خیر خواہی کے لیے ہی وقف ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande