دہلی میں معمولی گھریلو تنازع پر بیوی کا گولی مار کر قتل، ملزم حراست میں
نئی دہلی، 19 ستمبر ( ہ س)۔ دہلی کے سنگم وہار علاقے میں جمعہ کی شام سبزی پکانے کو لے کر ہوئے معمولی گھریلو تنازع کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق جمع
دہلی میں معمولی گھریلو تنازع پر بیوی کا گولی مار کر قتل، ملزم حراست میں


نئی دہلی، 19 ستمبر ( ہ س)۔

دہلی کے سنگم وہار علاقے میں جمعہ کی شام سبزی پکانے کو لے کر ہوئے معمولی گھریلو تنازع کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے اچانک گولی چلنے جیسی تیز آواز سنائی دی۔ اس کے فوراً بعد بچوں کے رونے اور چیخنے کی آوازیں آنے لگیں۔ کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر پڑوسی موقع پر پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا۔

کافی دیر تک دروازہ نہ کھولے جانے پر پڑوسیوں کا شک مزید گہرا ہو گیا۔ ان کے مطابق کافی کوششوں کے بعد جب کملیش نے دروازہ کھولا تو اس نے باہر آکر دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی پونم (31) نے خود کو گولی مار لی ہے۔

یہ کہنے کے بعد وہ خاموشی سے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ اس کی گھبراہٹ اور مشتبہ بیانات پر پڑوسیوں کو شک ہوا، جس کے بعد انہوں نے اسے گھیر کر پکڑ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو چکی تھی۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ کملیش تعمیرات کا کام کرتا ہے۔ وہ تقریباً چھ ماہ قبل ہی اپنی بیوی پونم اور تین بچوں کے ساتھ یہاں رہنے آیا تھا۔

جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اننت متل نے بتایا کہ معاملے کے تمام پہلوو¿ں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کرائم اور فارنسک ٹیم نے جائے وقوع سے ضروری شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ ملزم سے غیر قانونی ہتھیار اور واقعے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ملزم کے اس دعوے کی بھی تکنیکی جانچ کی جا رہی ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande