تاریخ کے آئینے میں 20 ستمبر: تمل سنیما کی پہلی ڈریم گرل
تمل سنیما کی پہلی ”سوپن سندری“ یعنی ڈریم گرل کے نام سے معروف اداکارہ ٹی آر راج کماری نے 1940 کی دہائی میں لاجواب اداکاری، گلوکاری اور رقص کے ہنر سے ایک طویل عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ انہیں جنوبی ہند سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار تصور کیا
معروف اداکارہ ٹی آر راج کماری


تمل سنیما کی پہلی ”سوپن سندری“ یعنی ڈریم گرل کے نام سے معروف اداکارہ ٹی آر راج کماری نے 1940 کی دہائی میں لاجواب اداکاری، گلوکاری اور رقص کے ہنر سے ایک طویل عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ انہیں جنوبی ہند سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا اصل نام تنجاور رنگانائیکی راجئی تھا۔ انہیں معروف ہدایت کار کے سبرامنیم نے تلاش کیا اور اپنی فلم ’کچ دیویانی‘ (1941) سے متعارف کرایا، جس کے بعد ان کا نام ’راج کماری‘ پڑ گیا۔ ان کی فلم ’ہریداس‘ (1944) نے اس دور میں تاریخ رقم کر دی تھی، جو چنئی کے ایک سنیما گھر میں مسلسل 114 ہفتوں تک چلی تھی۔

دراصل 5 مئی 1922 کو تمل ناڈو کے تنجاور میں پیدا ہونے والی راج کماری کا تعلق موسیقاروں کے خاندان سے تھا، ان کی والدہ اور دادی دونوں ہی موسیقار تھیں اور وہ خود بھی گلوکارہ بننا چاہتی تھیں۔ اسی بنا پر انہوں نے کرناٹک موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ یہیں سے انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی پہلی فلم ”کمالا کلتھونگان“ تھی جو سال 1939 میں ریلیز ہوئی، ابتدائی دنوں میں فلموں میں ان کا راجئی نام ہی استعمال کیا جاتا تھا۔ اس فلم کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی لیکن ان کی دوسری فلم ’کچ دیویانی‘ میں مشہور ہدایت کار کے سبرامنیم نے انہیں موقع دیا اور یہ زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ اسی کے بعد انہیں ’ٹی آر راج کماری‘ کے نام سے شناخت ملی۔

1948 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’چندر لیکھا‘ کا شمار ہندوستانی سنیما کی عظیم ترین اور شاندار فلموں میں ہوتا ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ وہ نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی بولتی آنکھوں، شاندار کلاسیکی رقص اور کرناٹک موسیقی کی گلوکاری کے لیے بھی جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے ایم جی رام چندرن، شیواجی گنیشن اور ایم کے تیاگ راج جیسے مایہ ناز اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان کے خاندان نے تمل سنیما کو 7 اداکارائیں اور ایک ہدایت کار دیا، جن کی وراثت بعد میں ان کی پوتی جیوتی مینا تک پہنچی۔ تاحیات غیر شادی شدہ رہنے والی راج کماری طویل علالت کے بعد 20 ستمبر 1999 کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

دیگر اہم واقعات:

1995 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 50ویں اجلاس کا آغاز ہوا۔

2000 - کلنٹن جوڑا ’وائٹ واٹر اسکینڈل‘ کے الزامات سے بری ہوا۔

2001 - امریکہ نے خلیج میں 150 جنگی طیارے اتارے۔

2003 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کر کے اسرائیل سے یاسر عرفات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

2004 - انڈونیشیا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

2007 - فرانس کی سب سے معمر خاتون سیمون کیپون 113 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

2009 - مراٹھی فلم ’ہریش چندراچی فیکٹری‘ کو آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی فلم کیٹیگری میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔

2012 - ہندوستان کی سرکاری زبان ہندی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ کثیر لسانی ہندوستان کی ہندی بولنے والی ریاستوں کی آبادی 46 کروڑ سے زائد ہے۔

پیدائش:

1547 - قرونِ وسطیٰ کے ہندوستان کے ایک اسکالر، ادیب اور فارسی کے مشہور شاعر فیضی کی پیدائش۔

1948 - نامور فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ کی پیدائش۔

1957 - ہندوستانی فلم اور ٹی وی اداکار انوپم شیام کی پیدائش۔

وفات:

1927 - ہندوستانی مجاہدِ آزادی محمد برکت اللہ کا انتقال۔

2017 - ہندی سنیما میں 60-1950 کی دہائی کی مشہور اداکارہ شکیلہ کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande