حکومت کے تحت سرکاری وسائل ترقی و فلاح پر خرچ کئے جائیں گے
حیدرآباد ،18 ستمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت تلنگانہ میں عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق کام کرتے ہوئے نہ صرف مسائل کو حل کررہی ہے بلکہ حکومت کے وسائل کے ذریعہ عوامی حقوق کا تحفظ کیاجارہاہے۔ وزیراعلی پبلک گارڈن
حکومت کے تحت سرکاری وسائل ترقی و فلاح پر خرچ کئے جائیں گے


حیدرآباد ،18 ستمبر(ہ س)۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت تلنگانہ میں عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق کام کرتے ہوئے نہ صرف مسائل کو حل کررہی ہے بلکہ حکومت کے وسائل کے ذریعہ عوامی حقوق کا تحفظ کیاجارہاہے۔ وزیراعلی پبلک گارڈن نامپلی میں منعقدہ یوم عوامی حکمرانی سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلی نے قومی پرچم لہرایا اورپریڈ کی سلامی لی۔ حیدرآباد اسٹیٹ کے انڈین یونین میں انضمام کوحکومت نے یوم عوامی حکمرانی کے طور پرریاست گیرسطح پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں وزراء نے قومی پرچم لہرائے۔ وزیراعلی نے حیدرآباد اسٹیٹ کے انضمام کی جدوجہد میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کوخراج پیش کیا اور گزشتہ ایک ہزاردن میں حکومت کی کارکردگی اور کارناموں کی تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے عوام کو عوامی حکمرانی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تلنگانہ وہ سرزمین ہے جہاں ناانصافیوں ، استحصال ، جاگیردارانہ نظام کے خلاف عوامی احتجاج کی طویل تاریخ ہے۔ ڈکٹیٹرشپ پر یقین رکھنے والے حکمرانوں کے خلاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جدوجہد کرنے والے مجاہدین کی تلنگانہ جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست 1947 کو ہندوستان آزاد ہوا لیکن اس وقت حیدرآباد ریاست نظام کی حکمرانی میں برقرار رہی۔ تلنگانہ کے علاوہ مہاراشٹرااورکرناٹک کے بعض علاقے حیدرآباد اسٹیٹ کا حصہ تھے۔ نظام دور حکومت میں حیدرآباد نے صنعتی ، تعلیمی ،زرعی اور طبی شعبوں میں ترقی کے ذریعہ عالمی سطح پر شناخت حاصل کی۔ دیہی تلنگانہ میں جاگیردارانہ استحصال اورظلم کے نتیجہ میں عوام میں بے چینی پیداکردی تھی۔ 30,000 ایکر اراضی پر فیوچر سٹی تعمیر کی جارہی ہے۔ تلنگانہ گلوبل سمٹ 2026 کے موقع پرفیوچرسٹی کا ماسٹر پلان جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے چارکروڑ تلنگانہ عوام کی شراکت کے ساتھ ریاست کو دنیا کیلئے ایک مثالی اور ترقی یافتہ تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا عہد کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande