سپریم کورٹ کے ججوں، امیکس کیوری اور وکلا کے خلاف گمنام شکایات پر سی بی آئی جانچ کا حکم
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے ججوں، امیکس کیوری اور وکلا کے خلاف موصول ہونے والی بڑی تعداد میں گمنام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو جانچ کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کا یہ حکم
سپریم کورٹ کے ججوں، امیکس کیوری اور وکلا کے خلاف گمنام شکایات پر سی بی آئی جانچ کا حکم


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے ججوں، امیکس کیوری اور وکلا کے خلاف موصول ہونے والی بڑی تعداد میں گمنام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو جانچ کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا، جب کئی بلڈروں پر سب وینشن اسکیم کا غلط استعمال کرنے، گھر خریدنے والوں کو دھوکہ دینے، منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کرنے اور سرمایہ کاری کی رقم واپس کرنے سے انکار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

دراصل سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی نے ان بلڈروں کی جانچ سے متعلق سی بی آئی کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کی، جنہوں نے بینک افسران کی ملی بھگت سے سب وینشن اسکیم کا غلط استعمال کیا تھا۔ اس کی وجہ سے گھر خریدنے والوں کے لیے کئی دہائیوں تک انتظار کرنے کے باوجود اپنے خوابوں کا گھر ملنے کی امید بھی باقی نہیں رہی۔ اس کے باوجود انہیں ای ایم آئی ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

چیف جسٹس نے بھاٹی سے کہا کہ اگلی سماعت کی تاریخ پر ہم آپ کو شکایات کا ایک اور مجموعہ دیں گے۔ آپ ان کی جانچ کریں اور معلوم کریں کہ انہیں لکھنے کے لیے کون لوگ ذمہ دار ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ ان میں زیادہ تر بلڈر ہوں گے اور ظاہر ہے کہ کچھ وکلا بھی ہوں گے، جنہوں نے انہیں غلط مشورے دیے ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande