متحدہ عرب امارات کے صدر نے مودی سے فون پر بات کی، مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون اور تال میل کے ع
متحدہ عرب امارات کے صدر نے مودی سے فون پر بات کی، مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون اور تال میل کے عزم کا اعادہ کیا۔

مودی نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے انہیں سالگرہ کی دلی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ہندوستان کی کامیاب برکس صدارت کے لیے بھی وزیراعظم مودی کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے برکس سربراہی اجلاس میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی شرکت اور ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں متحدہ عرب امارات کے تعاون اور شراکت داری کی ستائش کی۔

دونوں رہنماو¿ں نے مغربی ایشیا کی صورت حال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون اور تال میل کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande