
این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف اور سرکاری کشتیاں تعیناتپٹنہ، 18 ستمبر(ہ س)۔ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اس کے تحت اب تک ایک کروڑ 76لاکھ 25ہزار کھا نے کی تھیلیاں صبح شام متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی جاچکی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے فی الحال 706 کمیونٹی کچن کام کر رہے ہیں۔آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ معلومات کے مطابق، پوری ریاست میں 10 ریلیف کیمپ چلائے جا رہے ہیں،جہاں 9,866 سیلاب پناہ گزینوں کو رہائش، خوراک اور طبی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک تقریباً 4.45 لاکھ پولی تھین شیٹس، تقریباً 87,500 خشک راشن کے پیکٹ اور تقریباً 1400 کھانے کے پیکٹ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مختلف اضلاع میں 819 سرکاری کشتیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ آبادی کے انخلاء اور آمدو رفت میں آسانی ہو۔ دریں اثنا، مویشیوں کی حفاظت کے لیے پوری ریاست میں مویشیوں کے لیے کل 17,881 کوئنٹل چارہ تقسیم کیا گیا ہے۔سنٹرل واٹر کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈومریا گھاٹ پر گنڈک، بلتارا اور کرسیلا میں کوسی، کھگڑیا میں بوڑھی گنڈک، بینی آباد میں باگمتی، کھٹونہ میں بھوتہی، گاندھی گھاٹ ہاتھیدہ، بھاگلپور اور کہلگاؤں میں گنگا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ مختلف ندیوں کے پانی کی سطح میں اس اضافے کی وجہ سے، ریاست کے 15 اضلاع: پٹنہ، بھوجپور، سارن، ویشالی، بھاگلپور، بیگوسرائے، بکسر، سمستی پور، مونگیر، کٹیہار، کھگڑیا، پورینہ، مدھیہ پورہ اور ارول کے 88بلاکوں میں 576 گرام پنچایتوں میں رہنے والے تقریباً 49.72 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثرہیں۔ حالانکہ ریاست میں کچھ مقامات پر، بڑی ندیوں کے پانی کی سطح مستحکم یا گر گئی ہے۔ ویرپور بیراج کے قریب کوسی اور بالمیکی نگر بیراج کے قریب گنڈک مستحکم ہیں۔ اندراپوری بیراج کے قریب سون کا پانی کم ہو رہا ہے۔ ممکنہ سیلاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست میں ایس ڈی آر ایف 27 اور این ڈی آر ایف 9 کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بہار کے موسمیاتی سروس سینٹر کے مطابق، اگلے دو دنوں میں ریاست کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ہندوستھان سماچاچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan