وزیر اعظم پر لکھی گئی کتاب’مودی یگ کا بھارت‘ کاوزیر تعلیم کے ہاتھوں اجرا
کتاب نریندر مودی کی عوامی خدمات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی :متھلیش تیوارپٹنہ،18ستمبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17ستمبر کے موقع پر ان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’مودی یگ کا بھارت‘ کا وزیر تعلیم متھلیش تیوار ی کے ہاتھوں اجرا عمل می
وزیر اعظم پر لکھی گئی کتاب’مودی یگ کا بھارت‘ کاوزیر تعلیم کے ہاتھوں اجرا


کتاب نریندر مودی کی عوامی خدمات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی :متھلیش تیوارپٹنہ،18ستمبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17ستمبر کے موقع پر ان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’مودی یگ کا بھارت‘ کا وزیر تعلیم متھلیش تیوار ی کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا۔17ستمبر کو وکاس بھون کے مدن موہن سبھا گار میں منعقد اجرا کے پروگرام میں محکمہ تعلیم کے سکریٹری جناب راجیو روشن اور پرائمری تعلیم کے ڈائریکٹر مسٹر کمار نشانت وویک اور کتاب مودی یگ کا بھارت کے مصنف صحافی مرلی منوہر شریواستو بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے کہا کہ ’مودی یُگ کا بھارت‘ ایک اہم کتاب ہے ۔ اس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی گی گزشتہ 25برسوں سے مسلسل عوامی خدمات اور ان کی قیادت میں نافذ کی گئی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کو یکجا کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب لوگوں کو ملک کی ترقی کے سفر کو سمجھانے میں مدد کرے گی اور آئندہ کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گی ۔کتاب کے مصنف مسٹر مرلی منوہر سریواستو نے کہا کہ یہ کتاب سیاسی اور سماجی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔ کتاب میں وزیر اعظم کی عوامی زندگی، ان کے خدماتی سفر، ملک کے مفاد میں لیے گئے فیصلوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق موضوعات کو سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ استاد بسم اللہ خان کی سوانح عمری، 'ویر کنور سنگھ کی پریم کتھا'، 'وکاس پرش' اور 'وندے ماترم' جیسی مشہور کتابوں کے بعد مرلی منوہر سریواستو کی سب سے اہم کڑی ہے۔ پروگرام میں محکمہ تعلیم کے افسران، مصنفین، ماہرین تعلیم اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande