تاریخ کے آئینے میں 19 ستمبر : ہند نژاد خلانورد سنیا ولیمز کی پیدائش
دنیا کی مشہور ہند نژاد امریکی خلاباز اور نو اسپیس واک کے ساتھ سب سے زیادہ تجربہ کار خلائی چہل قدمی کرنے والوں میں سے ایک سنیتا ولیمز 19 ستمبر 1965 کواوہائیو کے شہر یوکلڈ میں پیدا ہوئیں۔ن کے والد پیشے کے اعتبار سے نیورو ای
تاریخ کے آئینے میں 19 ستمبر : ہند نژاد خلانورد سنیا ولیمز کی پیدائش


دنیا کی مشہور ہند نژاد امریکی خلاباز اور نو

اسپیس واک کے ساتھ سب سے زیادہ تجربہ کار خلائی چہل قدمی کرنے والوں میں سے ایک

سنیتا ولیمز 19 ستمبر 1965 کواوہائیو کے شہر یوکلڈ میں پیدا ہوئیں۔ن کے والد پیشے

کے اعتبار سے نیورو ایناٹومسٹ تھے اور ان کا تعلق گجرات کے ضلع مہسانہ کے گاؤں

جھولاسن سے تھا۔ بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہوئے جہاں ان کی شادی بونی پانڈیا سے

ہوئی۔ان کے خلائی کیریئر کا آغاز نو دسمبر 2006 کو اس وقت ہوا جب وہ خلائی شٹل

ڈسکوری کے ذریعے روانہ ہوئیں۔ بعد میں وہ ایک اور مشن کے ساتھ کامیابی سے زمین پر

واپس آئیں۔ ایکسپیڈیشن 14 اور 15 کے دوران انہوں نے فلائٹ انجینئر کی حیثیت سے

خدمات انجام دیں اور متعدد خلائی چہل قدمیاں کیں، جن میں ان کی تکنیکی صلاحیت اور

جسمانی برداشت نمایاں رہی۔

سال 2012 انہوں نے قازقستان کے

بائیکونور کاسموڈروم سے ایک طویل مشن کا آغاز کیا اور بعد میں خلائی اسٹیشن کی

کمان سنبھالنے والی چند خواتین میں شامل ہو گئیں۔ دو ہزار چوبیس میں شروع ہونے

والا ان کا تیسرا مشن سب سے طویل ثابت ہوا، جو تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ تک

جاری رہا۔ اس دوران پوری دنیا کی نظریں ان پر مرکوز رہیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے

باسٹھ گھنٹے سے زائد وقت خلائی چہل قدمیوں میں گزارا اور خلا میں میراتھن دوڑنے

والی پہلی انسان بنیں، جو ان کے کیریئر کی ایک منفرد پہچان ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1719 - مغلیہ سلطنت کے 11ویں بادشاہ رفیع الدولہ کا انتقال۔

1886 - ہندوستانی جج اور آسام اور اڈیشہ کے گورنر رسید فضل علی کی پیدائش۔

1891 - ولیم شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے ”مرچنٹ آف وینس“ کی مانچسٹر میں پہلی

بار اسٹیج پیشکش ہوئی۔

1957 - امریکہ نے نیواڈا کے ریگستان میں پہلا زیرِ زمین جوہری تجربہ کیا۔

1958 - ہندوستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار لکی علی کی پیدائش۔

1965 - خلائی ایجنسی ’ناسا‘ کے ذریعے خلا میں جانے والی ہندوستانی نژاد دوسری

خاتون سنیتا ولیمس کی پیدائش۔

1965 - ہندوستانی سیاست داں اور گجرات کے دوسرے وزیر اعلیٰ بلونت رائے مہتا

کا انتقال۔

1988 - اسرائیل نے آزمائشی سیٹلائٹ ’ہورائزن-1‘ کا کامیابی سے تجربہ کیا۔

1996 - گوئٹے مالا کی حکومت اور بائیں بازو کے باغیوں نے طویل عرصے سے جاری

جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک امن معاہدے پر دستخط کیے۔

2000 - کرنم ملیشوری نے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ

جیتا۔

2002 - اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی ناکہ

بندی کی۔

2007 - سائبر جنگ کے خطرے کے پیشِ نظر امریکی فضائیہ نے عارضی کمانڈ تشکیل

دی۔

2008 - سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں نکسلی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے شروع کیے

گئے ’سلوا جوڈوم‘ کے کارکنوں کی سرگرمیوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔

2014 - ایپل آئی فون 6 کی فروخت شروع ہوئی۔

ہندوستھان

سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande