عالیہ-رنبیر کی پہل سے 20 اسکولوں کی بدلے گی تصویر
اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی کاموں کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔ عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ مل کر ''سیوا سنکلپ ابھیان'' کے تحت م
عالیہ


اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی کاموں کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔ عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ مل کر 'سیوا سنکلپ ابھیان' کے تحت ممبئی کے 20 اسکولوں کی بحالی میں مدد کریں گی۔ اداکارہ نے 17 ستمبر کو وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس پہل کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

عالیہ نے لکھا کہ 'سیوا سنکلپ ابھیان' اجتماعی کوشش اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے جذبے کو سامنے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل کی حمایت کرتے ہوئے وہ اور رنبیر 20 اسکولوں کی بحالی کا عہد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس پہل سے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی سہولیات اور سیکھنے کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسکولوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ مقامی سطح پر موصول ہونے والی سفارشات کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔ اس کا مقصد بچوں کے لیے بہتر اور آسان جگہیں فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی تعلیم کو بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ (17 ستمبر) کے موقع پر شروع ہونے والا 'سیوا سنکلپ ابھیان' 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت عوامی خدمت، عوامی شرکت، خون کا عطیہ، صفائی ستھرائی اور دیگر سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande