اوریا: خاتون کی موت کے معاملے میں سات ماہ بعد شوہر گرفتار
اوریا، 17 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع اوریا کے اجیت مل تھانہ علاقے کے گاو¿ں سانفر میں شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے معاملے میں پولیس نے سات ماہ بعد اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم کو اس کے گھر کے با
اوریا: خاتون کی موت کے معاملے میں سات ماہ بعد شوہر گرفتار


اوریا، 17 ستمبر (ہ س)۔

اتر پردیش کے ضلع اوریا کے اجیت مل تھانہ علاقے کے گاو¿ں سانفر میں شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے معاملے میں پولیس نے سات ماہ بعد اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم کو اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم موہت کمار ولد رام بابو، ساکن سانفر ہے۔ اس کے خلاف کوتوالی اجیت مل میں مقدمہ نمبر 72/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 85 اور 108 کے تحت مقدمہ درج تھا۔

تھانہ انچارج وِنو د کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی اور سرکل افسر اجیت مل کی زیر نگرانی مطلوب ملزمین کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کے دوران یہ کارروائی کی گئی۔

گرفتاری کرنے والی پولیس ٹیم میں تھانہ انچارج کے علاوہ سب انسپکٹر کرویندر سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل روی کانت شامل تھے۔ پولیس کے مطابق معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande