
بھارتی کرکٹر پرتھوی شا اور ان کی منگیتر آکرتی اگروال نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ تاہم، انہوں نے رشتہ ختم کرنے کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی ہے۔ اپنے بیان میں دونوں نے مداحوں اور میڈیا سے اس فیصلے کے حوالے سے کسی بھی طرح کی افواہوں یا قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر آکرتی اگروال نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے اور پرتھوی نے مستقبل کے مختلف اہداف اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان اب بھی ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام ہے، لیکن انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اب ان کی منزلیں اور راستے ایک نہیں ہیں۔ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں نے یہ فیصلہ کیا۔
آکرتی نے اپنے بیان میں پرتھوی کے ساتھ ساتھ اپنے لیے بھی بہتر مستقبل، سکون اور خوشیوں کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے مداحوں اور میڈیا سے اس فیصلے کی وجوہات کے بارے میں کسی بھی طرح کے اندازے یا قیاس آرائیوں سے بچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کے لیے مشکل وقت ہے اور ایسے میں ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ آکرتی نے لوگوں کی جانب سے ان کی صورتحال کو سمجھنے اور تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد