ہوثیوں کا سعودی عرب کے ایف-15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ
دوحہ، 16 ستمبر ( س)۔ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ایک ایف-15 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل استعمال کیا گیا۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی
حملہ


دوحہ، 16 ستمبر ( س)۔ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ایک ایف-15 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل استعمال کیا گیا۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلی گرام پر کہا، ”یمنی فوج سعودی ایف-15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے میں کامیاب رہی، جو ماریب صوبے کی فضائی حدود میں فوجی تعیناتی کی معاونت کے لیے جارحانہ کارروائی کر رہا تھا۔ اس لڑاکا طیارے کو مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے گرایا گیا۔“

یمنی فضائی دفاعی دستوں نے ماریب صوبے کی فضائی حدود میں سعودی ایف-15 اور ٹائفون لڑاکا طیاروں کے دو گروپوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انہیں اس کارروائی کے دوران پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسی کارروائی کے دوران مار گرائے گئے طیارے کا ملبہ تلاش کیا جا رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande