
کپل شرما ایک بار پھر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ناظرین کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔ مقبول مزاحیہ پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پانچویں سیزن کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسرز نے اس کی اسٹریمنگ کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ اس بار شو کی تھیم ’ہنسی کا تیو-ہا-ہا-ہار‘ رکھی گئی ہے، جس میں مزاح کے ساتھ تہواروں اور خاندانی تفریح کا رنگ بھی دیکھنے کو ملے گا۔
نئے سیزن کا ایک دلچسپ پرومو بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں دیوالی، کرسمس سمیت کئی تہواروں کے ساتھ ہنسی مذاق کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور کیکو شاردا اپنے مقبول انداز میں ناظرین کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔ وہیں ارچنا پورن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر جج کے کردار میں دکھائی دیں گے۔
اس بار شو میں کون کون سے ستارے مہمان بن کر آئیں گے، اس کا فی الحال انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ پروڈیوسرز نے نئے سیزن کے ذریعے خاندان کے ساتھ تہوار منانے اور ہنسی کے رنگ میں رنگنے کا وعدہ کیا ہے۔
’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا پانچواں سیزن 26 ستمبر سے نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔ اس کی نئی اقساط ہر ہفتے ہفتہ کی رات 8 بجے ناظرین کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی