
تہران ،16ستمبر (ہ س )۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح جزیرہ قشم کے قریب امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے مطابق ڈرون کو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی تیسری جنگ کے دوران ایران کے جدید فضائی دفاعی نظام نے سیکڑوں حملہ آور ڈرونز مار گرائے، جن میں لوکاس، ہرمس، ایم کیو 1 اور ایم کیو 9 ڈرونز شامل ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق چند روز قبل بھی آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بحریہ کی بغیر پائلٹ کشتی کو تباہ کیا گیا تھا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کارروائی کو ملک کی علاقائی سالمیت اور اہم مفادات کے دفاع کے لیے بروقت اور درست اقدام قرار دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ