(اپ ڈیٹ) نیپال میں بھارتی سفیر نوین سریواستو نے وزیر خارجہ ششیر کھنال سے الوداعی ملاقات کی
کٹھمنڈو، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سریواستو نے بدھ کو نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال سے الوداعی ملاقات کی۔ سنگھ دربار میں واقع وزارت خارجہ میں ہوئی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کھنال نے سفیر سریواستو کو کامیاب مدتِ کار مکمل کرنے پر
(اپ ڈیٹ) نیپال میں بھارتی سفیر نوین سریواستو نے وزیر خارجہ ششیر کھنال سے الوداعی ملاقات کی


کٹھمنڈو، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سریواستو نے بدھ کو نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال سے الوداعی ملاقات کی۔ سنگھ دربار میں واقع وزارت خارجہ میں ہوئی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کھنال نے سفیر سریواستو کو کامیاب مدتِ کار مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ کھنال نے نیپال-بھارت تعلقات کو مزید گہرا اور کثیر جہتی بنانے میں سفیر سریواستو کے کردار کو سراہا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون، تجارت، بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کے شعبوں میں ہونے والی اہم پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کھنال نے بھوٹے کوشی دریا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بھارت کی جانب سے نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آفت کے بعد تلاش، بچاؤ اور راحت رسانی کے کاموں میں فوری مدد فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

وزیر خارجہ نے سفیر سریواستو کے آئندہ دور اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سریواستو آئندہ بھی نیپال کے ایک اچھے دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بھارتی سفیر نوین سریواستو نے اپنے دورِ سفارت کے دوران نیپال حکومت کی جانب سے ملنے والے تعاون اور تال میل کے لیے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں نیپال-بھارت تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande