بزنس ویزا پر ہندوستان آئے دو غیر ملکی شہری سنتھیٹک ڈرگس فروخت کرتے گرفتار
نوئیڈا، 16 ستمبر (ہ س)۔ سورج پور تھانہ پولیس نے گزشتہ رات دو نائجیریائی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 600 گرام ایم ڈی ایم اے (میتھلین ڈائی آکسی میتھیم فیٹامائن ) نامی منشیات برآمد کی ہے۔ سینٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس شیلیندر کمار سنگھ نے بت
FOREIGN-NATIONALS-WHO-CAME-TO-


نوئیڈا، 16 ستمبر (ہ س)۔ سورج پور تھانہ پولیس نے گزشتہ رات دو نائجیریائی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 600 گرام ایم ڈی ایم اے (میتھلین ڈائی آکسی میتھیم فیٹامائن ) نامی منشیات برآمد کی ہے۔

سینٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ پیرا ماونٹ سوسائٹی کے ایک ٹاور میں واقع اسٹوڈیو اپارٹمنٹ سے نائجیریا کے رہنے والے دو شہریوں، پیٹر (47) اور مائیکل (56) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 600 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی، جس کی بازار میں قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کے پاس سے 1.19 لاکھ روپے نقد، الیکٹرانک ترازو، دو پاسپورٹ، دو موبائل فون اور دو بیگ بھی برآمد کیے ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان بزنس ویزا پر ہندوستان آئے تھے۔ وہ کسی ایک جگہ مستقل طور پر نہیں رہتے تھے بلکہ این سی آر کے مختلف علاقوں میں اپنے پتے تبدیل کرکے منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان بنیادی طور پر افریقی نژاد افراد اور دہلی-این سی آر کے کالجوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن رابطہ کیا جاتا تھا۔ ملزمان آن لائن ہی مال ٹرانسپورٹ سروس ایپس اور بائیک ٹیکسی کے ذریعے ریو پارٹیوں میں منشیات پہنچاتے تھے۔ منشیات تقریباً 4 ہزار روپے فی گرام کی قیمت پر فروخت کی جاتی تھی۔

پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمان کتنے عرصے سے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزمان نے اپنے موبائل فون اور سم کارڈ توڑ کر پھینک دیے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande