فِن ٹیک کمپنی کا سرور ہیک کرکے 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کی آن لائن دھوکہ دہی
نوئیڈا، 16 ستمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے سائبر کرائم تھانے میں ایک کمپنی کے عہدیدار نے بدھ کی صبح شکایت درج کرائی کہ ان کی کمپنی موبائل فون ری چارج، بل ادائیگی، آدھار ودڈرال اور ڈومیسٹک منی ٹرانسفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ان کے مطابق 13 ستمبر کو نامعلوم
FINTECH-COMPANY-SERVER-HACK-AN


نوئیڈا، 16 ستمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے سائبر کرائم تھانے میں ایک کمپنی کے عہدیدار نے بدھ کی صبح شکایت درج کرائی کہ ان کی کمپنی موبائل فون ری چارج، بل ادائیگی، آدھار ودڈرال اور ڈومیسٹک منی ٹرانسفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ان کے مطابق 13 ستمبر کو نامعلوم سائبر جعل سازوں نے ان کی کمپنی کا سرور ہیک کرلیا اور اس کے بعد اے پی آئی پورٹل کو ہیک کرکے 2 کروڑ 42 لاکھ 65 ہزار 576 روپے آن لائن منتقل کر لیے۔

سائبر کرائم کی ڈپٹی کمشنر پولیس شیویہ گوئل نے بتایا کہ بدھ کی صبح راج کمار ولد انل کمار نے سائبر کرائم تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکٹر 65 کے بی بلاک میں ان کی کمپنی واقع ہے۔ ان کی کمپنی رینووا پی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ایک فِن ٹیک کمپنی ہے، جو موبائل فون ری چارج، بل ادائیگی، آدھار ودڈرال اور ڈومیسٹک منی ٹرانسفر کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

شکایت کے مطابق 13 ستمبر کو دوپہر کے بعد سے رات 8 بجے کے درمیان نامعلوم سائبر ٹھگوں نے کمپنی کا سرور ہیک کر لیا اور اے پی آئی پورٹل کے ذریعے کمپنی سے 2 کروڑ 42 لاکھ 65 ہزار 576 روپے آن لائن منتقل کر لیے۔ یہ رقم 497 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 28 بینکوں کے 58 اکاو¿نٹس میں منتقل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج ہونے کے بعد سائبر کرائم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ کن کن بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم منتقل ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande