سکندر آباد کوآپریٹیو بینک کی عوامی خدمات مثالی
حیدرآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔اکنامک پروفیسر خواجہ ناصر الدین نے کہا کہ سکندرآباد کوآپریٹیو بینک عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور نیک جذبے کے ساتھ ارادے مخلص ہو تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہتی ہے یہ بنک قوم کی ا
سکندر آباد کوآپریٹیو بینک کی عوامی خدمات مثالی


حیدرآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔اکنامک پروفیسر خواجہ ناصر الدین نے کہا کہ سکندرآباد کوآپریٹیو بینک عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور نیک جذبے کے ساتھ ارادے مخلص ہو تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہتی ہے یہ بنک قوم کی امانت ہے اور امانت رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کے 28ویں سالانہ جلسہ عام میں کیا جو احاطہ خان لطیف خان اسٹیٹ نام پلی میں منعقد ہوا ۔انہوں نے بنک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اطمینان ہی ہماری کامیابی ہے پروفیسر خواجہ ناصر الدین مزید کہا کہ ہم کو اپنی کمیونٹی کے مسائل کو جاننا اور اس کے حل کی کوششیں کرتے رہنا چاہیے موجودہ دور میں ہم دوسروں کی کمیوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں اس سے گریز کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بینک کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھاتے دار بنیں۔

صدر نشین سکندرآبادکو آپریٹیو بینک سید ظہور الدین نے کہاکہ 1998ء میں اس بینک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔اس بینک کے اب 20 ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرس ہیں یہ بیک آر بی آئی کے شرائط کے مطابق کام کرتا ہے اور سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ جو بھی بینک اکاؤنٹ ہولڈر یہاں سے قرض لیتے ہیں وہ پابندی سے ادا بھی کرتے ہیں سکندراباد کوآپریٹیو بینک چھوٹے ضرورت مندوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ سید ظہور الدین نے مرحوم خان لطیف خان سرپرست سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ انہوں نے اس بینک کے ذریعے کمیونٹی کی عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خان لطیف خان نے سکندراباد کوآپریٹیو بینک کو مستحکم کرنے میں کافی اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے ضرورت مند مسلمانوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تھااور اس میں بڑی حد تک انہیں کامیابی بھی ملی ہے خان لطیف خان نے روزنامہ منصف کے ذریعے ملک بھر میں اردو صحافت کا نام بھی روشن کیاانہی کی کوششوں اور کاوشوں سے اردو صحافت میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور اردوصحافیوں کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ ہوا اور اردو زبان و ادب کو کافی فروغ حاصل ہوا۔

صدر نشین بینک نے مزید کہاکہ ہم نے بینک قائم کرتے ہوئے ایک مضبوط بنیاد کاقیام عمل میں لایاہے اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے ہر طرح سے مضبوط کریں۔

مولانا حامد حسین شطاری نے کہاکہ ایمانداری اور خلوص کے ساتھ جو کام کیے جاتے ہیں وہ عوام میں مقبول ہوتے ہیں انہوں نے سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کی خدمات کی ستائش کی کہ یہ بینک ملت کی خدمت کر رہاہے۔ الیاس شمسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکندرآباد کو آپریٹیو بینک میں اپنے زیادہ سے زیادہ اکاؤنٹس کھولیں ڈاکٹر جاوید کمال نے سکندر آباد کو آپریٹیو بینک کو عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس بینک کے ذریعے عوام بالخصوص مستحق لوگوں کو قرض فراہم کیاجاتا ہے وہ باعث اطمانیت ہے بینک کی کارکردگی اور سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد صدر نشین بینک سید ظہور الدین نے ممتاز و معروف سینیئر صحافی کے این واصف ‘غوث ارسلان ‘مجیب الرحمن’ محمد اعجاز الدین ایڈوکیٹ اور رفیعہ نوشین کودیدہ زیب قرآنی طغرے پیش کیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande