جموں پولیس نے مشتبہ ملاوٹی پنیر کو ضبط کیا
جموں, 15 ستمبر (ہ س)جموں پولیس نے گریٹر کیلاش ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملاوٹی پنیر سے لدی ایک بس کو روک کر 20 بوریاں ضبط کرلی ہیں۔پولیس کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب پولیس تھانہ گنگیال کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک بس کو
Siezed


جموں, 15 ستمبر (ہ س)جموں پولیس نے گریٹر کیلاش ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملاوٹی پنیر سے لدی ایک بس کو روک کر 20 بوریاں ضبط کرلی ہیں۔پولیس کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب پولیس تھانہ گنگیال کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک بس کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران بس سے مشتبہ ملاوٹی پنیر برآمد ہوا۔

پولیس نے فوری طور پر محکمہ فوڈ سیفٹی کے حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد متعلقہ افسران پولیس تھانہ گنگیال پہنچے۔ برآمد شدہ پنیر کو جانچ اور نمونے لینے کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی کے حوالے کردیا گیا۔

حکام کے مطابق پنیر کے نمونوں کی جانچ کے بعد مقررہ قانونی ضوابط کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جموں پولیس نے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی جاری رکھی جائے گی جو عوامی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande