اے ایم یو کے بیگم سلطان جہاں ہال میں طالبات کے لئے جمنازیم کا افتتاح
اے ایم یو کے بیگم سلطان جہاں ہال میں طالبات کے لئے جمنازیم کا افتتاح علی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم سلطان جہاں ہال میں اِنڈور اور آؤٹ ڈور جمنازیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیا۔ وا
جم افتتاح


اے ایم یو کے بیگم سلطان جہاں ہال میں طالبات کے لئے جمنازیم کا افتتاح

علی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم سلطان جہاں ہال میں اِنڈور اور آؤٹ ڈور جمنازیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیا۔ وائس چانسلر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ہال کی طالبات کو جمنازیم سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طالبات کو یقین دلایا کہ اس سہولت سے متعلق کسی بھی دشواری کو مناسب ذرائع سے حکام کے علم میں لایا جا سکتا ہے۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے ہال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات اور انتظامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالبات کو دستیاب خدمات کا معیار برقرار رہے۔ دفتر رابطہ عامہ کی ممبر انچارج پروفیسر وبھا شرما نے جمنازیم کو ہال کی سہولیات میں ایک اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے صحت مند زندگی اور مجموعی بہبود میں جسمانی سرگرمیوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی احاطے میں فٹنس کی سہولت طالبات کو نظم و ضبط اور فعال طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دے گی۔پرووسٹ پروفیسر فاطمہ خان نے جمنازیم کے قیام کے لیے فراخ دلانہ تعاون پر اقراء اسپتال، کوژیکوڈ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر پروفیسر انور پی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ سہولت ممکن نہ ہوتی۔ انہوں نے طالبات کے لیے صحت مند اور مثبت رہائشی ماحول فراہم کرنے کے تئیں ہال انتظامیہ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جم کی انچارج مس خضرہ نے وائس چانسلر کو بتایا کہ پہلے ہی خاصی تعداد میں طالبات نے جم اور فٹنس کی سرگرمیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ باقاعدگی سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔افتتاحی پروگرام میں جمنازیم کا افتتاح، غبارے چھوڑنے اور وائس چانسلر کی جانب سے طالبات کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب شامل تھی۔ اس موقع پر یونیورسٹی انجینئر پروفیسر اظہار فاروقی، ہال کی وارڈنز اور طالبات موجود رہے۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande