اب ہر ضلع میں اُسناچاول تیار کیے جائیں گے، حکومت نے ملوں کو رجسٹریشن کے لیے 15 اکتوبر تک وقت دیا
اب ہر ضلع میں اُسناچاول تیار کیے جائیں گے، حکومت نے ملوں کو رجسٹریشن کے لیے 15 اکتوبر تک وقت دیا ۔ بہار اسٹیٹ فوڈ اینڈ سول سپلائیز کارپوریشن کے پورٹل پر رائس ملوں کا رجسٹر یشن شروع پٹنہ، 15 ستمبر(ہ س)۔ ریاستی حکومت نے 27-2026 خریف مارکیٹنگ سیزن م
اب ہر ضلع میں اُسناچاول تیار کیے جائیں گے، حکومت نے ملوں کو رجسٹریشن کے لیے 15 اکتوبر تک وقت دیا


اب ہر ضلع میں اُسناچاول تیار کیے جائیں گے، حکومت نے ملوں کو رجسٹریشن کے لیے 15 اکتوبر تک وقت دیا

۔ بہار اسٹیٹ فوڈ اینڈ سول سپلائیز کارپوریشن کے پورٹل پر رائس ملوں کا رجسٹر یشن شروع

پٹنہ، 15 ستمبر(ہ س)۔ ریاستی حکومت نے 27-2026 خریف مارکیٹنگ سیزن میں مرکوز خریداری نظام کے تحت اُسنا چاول تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں اُسنا چاول تیار کیے جائیں گے۔ فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بہار کے خوراک و صارفین تحفظ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اہم معلومات کے مطابق، 27-2026 خریف مارکیٹنگ سیزن کے لیے دھان کی خریداری کے پروگرام میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والے چاول ملوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

بہار اسٹیٹ فوڈ اینڈ سول سپلائیز کارپوریشن نے 16 اگست 2026 سے https://esahkari.bihar.gov.in پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 ہے۔ محکمہ نے ریاست کے تمام رائس مل آپریٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والی تمام ضروری تیاریوں کو مکمل کر لیں۔ مقررہ مدت میں رجسٹریشن کرالیں۔ اس سال دھان کی ملنگ کرنے والی ملوں کے لیے ورکنگ برقی کنکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ملز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے براہ راست بجلی کے استعمال کے بارے میں ماہانہ معلومات حاصل کریں گی۔

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی، مرکزی حکومت کے ذریعہ دھان اور چاول لے جانے والی گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن، تصدیق اور جی پی ایس ٹریکنگ کو لازمی قرار دیا ہے۔ دھان اور چاول صرف جی پی ایس سے چلنے والی گاڑیوں میں لے جایا جائے گا۔ گاڑیوں کے دستاویزات کی تصدیق مرکزی حکومت کے واہن سارتھی پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، مل کے احاطے کو جیو فینس کیا جائے گا اور بہار اسٹیٹ فوڈ کارپوریشن میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم (وی ٹی ایس) کے ذریعے گاڑیوں کی جی پی ایس ٹریکنگ کی جائے گی۔

خوراک و صارفین تحفظ محکمہ کے وزیر جناب اشوک چودھری کے مطابق ریاستی حکومت کسانوں سے دھان کی ہموار اور شفاف خریداری کے نظام کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے۔ 27-2026 خریف مارکیٹنگ سیزن کے لیے ریاست کے ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ مقدار میںاُسنے ہوئے چاول تیار کر نے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے خریداری، ملنگ اور نقل و حمل کی نگرانی کو مزید تقویت ملے گی۔ ملوں کی بجلی کی کھپت اور GPS پر مبنی ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی براہ راست نگرانی پورے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے گی۔ تمام رائس مل آپریٹرز پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندراج کرکے خریداری کی تیاری مکمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande