توی ریلوے اسٹیشن پر جاری تعمیر نو کی سرگرمیوں کے پیش نظر مسافروں کے لئے نئی ہدایات
جموں, 15 ستمبر (ہ س): جموں توی ریلوے اسٹیشن کی جاری ازسرنو تعمیر کے پیش نظر ریلوے حکام نے مسافروں کے داخلے اور اخراج کے انتظامات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو 16 ستمبر سے نافذ العمل ہوگی۔نئے انتظام کے تحت مسافر اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر ایک کی جان
Railway jammu


جموں, 15 ستمبر (ہ س): جموں توی ریلوے اسٹیشن کی جاری ازسرنو تعمیر کے پیش نظر ریلوے حکام نے مسافروں کے داخلے اور اخراج کے انتظامات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو 16 ستمبر سے نافذ العمل ہوگی۔نئے انتظام کے تحت مسافر اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر ایک کی جانب سے داخل ہوں گے، جبکہ سفر مکمل کرکے ٹرین سے اترنے والے مسافر نروال کی جانب سے اسٹیشن سے باہر نکلیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق اگر کوئی ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچتی ہے تو مسافروں کو رخصت کرنے کے لیے آنے والے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی پلیٹ فارم نمبر ایک کی جانب سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے مسافروں سے نئے انتظامات کے مطابق تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande