رانچی میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس بھرے موسم سے راحت، 19 ستمبر تک گرج چمک کا الرٹ
رانچی، 15 ستمبر (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دو تین روز سے جاری گرمی اور حبس بھرے موسم کے درمیان منگل کو ہوئی موسلادھار بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس دور
JH-HEAVY-RAIN-RELIEF-HEAT-HUMIDITY-LIGHTNING-WARNI


رانچی، 15 ستمبر (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دو تین روز سے جاری گرمی اور حبس بھرے موسم کے درمیان منگل کو ہوئی موسلادھار بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف اضلاع میں 19 ستمبر تک آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ نے خراب موسم کے دوران لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ کے مطابق جنوب مغربی مانسون سے متعلق موسمی سرگرمیاں ریاست میں فعال ہیں۔ اس کے اثر سے جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں آئندہ چند روز تک بارش اور گرج چمک کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 16.6 ملی میٹر بارش رانچی کے کھلاری میں ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت لاتیہار میں 36.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت رانچی کے کانکے میں 19.4 ڈگری سیلسیس رہا۔

منگل کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.1 ڈگری اور کم سے کم 22.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشیدپور میں زیادہ سے زیادہ 32.4 اور کم سے کم 25 ڈگری، ڈالٹن گنج میں 33.6 اور 25.7 ڈگری، بوکارو میں 34.1 اور 25.1 ڈگری جبکہ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 34.4 اور کم سے کم 23.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande