روس اور ایران سے وابستہ مالیاتی اداروں پر امریکہ کی تازہ کارروائی، وی ٹی بی بینک پر پابندی لگائی گئی
واشنگٹن، 15 ستمبر (ہ س)۔ امریکہ نے روس کے اہم مالیاتی اداروں میں شامل وی ٹی بی بینک پر ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ وی ٹی بی نے ایران کے اربوں ڈالر کے منجمد
روس کے وی ٹی بی بینک کی فائل فوٹو


واشنگٹن، 15 ستمبر (ہ س)۔ امریکہ نے روس کے اہم مالیاتی اداروں میں شامل وی ٹی بی بینک پر ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ وی ٹی بی نے ایران کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثوں کو منتقل کرنے میں مدد کی اور پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ بینکنگ تعلقات قائم کیے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وی ٹی بی نے ایران میں دفاتر کھولے اور پابندیوں کی زد میں آئے ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم کیے۔ محکمے کے مطابق بینک نے ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثوں کی منتقلی میں بھی کردار ادا کیا۔

امریکی انتظامیہ نے کہا کہ وہ ان مالی ذرائع کو بند کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کا استعمال مبینہ طور پر ایرانی حکومت دہشت گردی کی مالی معاونت اور علاقائی عدم استحکام پھیلانے کے لیے کرتی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، وی ٹی بی نے ایران کے منجمد کردہ اربوں ڈالر کے اثاثوں کی منتقلی میں مدد کی اور ایران میں اپنی مالی موجودگی کو وسعت دی۔

روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد 2022 میں امریکہ نے وی ٹی بی بینک پر پہلے ہی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ موجودہ پابندیوں کے تحت امریکی شہریوں اور اداروں کے لیے اس بینک کے ساتھ لین دین کرنا ممنوع ہے۔ حالیہ کارروائی کے ذریعے امریکہ نے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے مالی روابط کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اس کارروائی کو گزشتہ ماہ شروع کی گئی ’آپریشن اکنامک آوٹ کاسٹ‘ مہم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ ان افراد اور اداروں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا جو ایرانی حکومت کو اس کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مالی، تکنیکی یا دیگر امداد فراہم کرتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے نیٹ ورک کی شناخت کر کے انہیں الگ تھلگ کرنا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ ایسے مالیاتی نیٹ ورکس پابندیوں کے باوجود ایرانی حکومت کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande