دیہی سڑکوں کی باقاعدگی سے نگرانی اور بہتر رکھ رکھاؤ کو یقینی بنائیں: وزیر اعلیٰ
پٹنہ، 15 ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس واقع ’سنکلپ سبھا گار‘ میں محکمہ دیہی امور کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو تمام کام معیاری انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدای
دیہی سڑکوں کی باقاعدگی سے نگرانی اور بہتر رکھ رکھاؤ کو یقینی بنائیں: وزیر اعلیٰ


پٹنہ، 15 ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس واقع ’سنکلپ سبھا گار‘ میں محکمہ دیہی امور کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو تمام کام معیاری انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔جائزہ کے دوران محکمہ دیہی امور کے سکریٹری ابھے کمار سنگھ نے محکمہ کے تحت جاری اسکیموں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گرام رابطہ منصوبہ، وزیر اعلیٰ گرام رابطہ منصوبہ(باقی ماندہ)، وزیر اعلیٰ دیہی پل منصوبہ، سہل رابطہ منصوبہ، وزیر اعظم گرام سڑک منصوبہ سمیت دیہی سڑکوں کی مضبوطی اور انتظام سے متعلق تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گاوؤں کی ترقی اور عوامی سہولیات کو رفتار دینا ہماری ترجیح ہے۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے اور محکمہ دیہی امور سے متعلق دیگر منصوبوں کو معیاری انداز میں بروقت مکمل کرنے سے نہ صرف لوگوں کو سہولت ہوتی ہے بلکہ دیہی معیشت کو بھی رفتار ملتی ہے۔ ہماری حکومت شروع ہی سے دیہی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال پر ریاستی حکومت بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔ گاؤں میں آسان اور بہتر رابطہ برقرار رہے، اس کے لیے محکمہ دیہی امور سڑکوں کی مسلسل نگرانی کرائے۔ سیلاب کے دوران تباہ یا متاثر ہونے والے پلوں، پلیوں اور سڑکوں کا جائزہ لے کر مرمت کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے، تاکہ لوگوں کی آمدورفت آسا ن ہو سکے۔ محکمہ دیہی امور کے تحت لی گئی تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کا رکھ رکھائو انتہائی ضروری ہے، اسے مینٹن رکھیں۔ دیہی سڑکوں کو بھاری ٹریفک سے بچانا ہو گا۔میٹنگ میں محکمہ دیہی امور کے وزیر سنیل کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیہ امرت، محکمہ مالیات کے پرنسپل سکریٹری ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، محکمہ دیہی امور کے سکریٹری ابھیے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande