دہلی حکومت 10 ہزار طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کرے گی
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی کو تعلیم کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت نے 10 ہزار طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے 10 ہزار طلبہ کے لیے محفوظ اور کم خرچ ہاسٹل بنانے کا عمل شروع کر دی
دہلی حکومت 10 ہزار طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کرے گی


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی کو تعلیم کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت نے 10 ہزار طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے 10 ہزار طلبہ کے لیے محفوظ اور کم خرچ ہاسٹل بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ ہاسٹل طلبہ اور طالبات دونوں کے لیے ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاسٹل لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے ہوں گے۔ دہلی کی کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھنے والے متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں، مناسب مقامات کا انتخاب کیا ہے اور اس سلسلے میں پالیسی کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کی ضروریات اور ہاسٹلوں میں درکار سہولیات پر تفصیل سے غور کیا ہے۔ حکومت ایسے ہاسٹل تعمیر کرے گی جہاں ملک بھر کے والدین اپنے بچوں کو مکمل اطمینان کے ساتھ چھوڑ سکیں اور طلبہ کھانے یا رہائش کی فکر سے آزاد ہوکر اپنے خوابوں کو پورا کرنے پر پوری توجہ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاسٹلوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور مقررہ وقت کے اندر اس منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے ایک خصوصی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ستیہ نکیتن حادثے کے بعد دہلی حکومت نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے ہاسٹلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande